راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) رفاہ یونیورسٹی میڈیا سائنسز اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے درمیان کے جے ایف کے ممبران کے استعدادکارکو بڑھانے ، ممبران اوران کے بچوں کی تعلیم پر حصوصی رعایت دینے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹررفاہ یونیورسٹی شبعہ ابلاغیات سید ریحان حسن ، پروڈ کشن ایسوسی ایٹ رفاہ میڈیا سائسنزراجہ عاصم خزین اور صدر کشمیر جرنلسٹس فورم خاور نواز راجہ ، سیکرٹری کشمیر جرنلسٹس فورم عقیل انجم نے دستخط کیے ، اس موقع پر یونیورسٹی کے پروڈکشن انچارج متین فاروقی ، کرنل واجد مرزا،کے جے ایف کے سئنیر نائب صدر راجہ ماجد افسر ، سیکرٹری فنانس اعجاز خان ، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان ، سئنیر ممبر عمرفاروق اورکرنل واجد مرزا بھی موجود تھے ، اس موقع پر کے جے ایف کے وفد کو یونیورسٹی کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے بھارتی مظالم کے حوالے سے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ، جیسے وفد نے بے حد سراہا ،کے جے ایف اور یونیورسٹی کے زمہ داران کے درمیان کے جے ایف کے ممبران کے استعداد کار کو بڑھانے کےلیے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد اور ممبران اوران کے بچوں کو ایم ایس سی میڈیا اور ایم فل میڈیا اسٹیڈیز میں داخلہ لینے کےلیے حضوصی رعایت دینے کےلیے معاہدہ طے پاگیا ہے ، اس حوالے سےڈائریکٹر رفاہ یونیورسٹی شبعہ ابلاغیات سید ریحان حسن نے کہاکہ میڈیا رائے عامہ کو ہموار کرنے میں بنیادی کرداد ادا کرتاہے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں میڈیا اپناتعمیری اور مثبت کردار ادا کر سکتاہے ، جس طرح دنیا میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اسی طرح میڈیا میں بھی جدید تبدیلیاں آرہی ہیں ، پرنٹ میڈیا کے بعد الیکڑانک میڈیا نے صحافتی دنیا میں انقلابی تبدیلیاں لائیں اوراب سوشل میڈیا نے بھی اپنی جگہ بنالی ہے ، ہمیں تینوں ٹول پر عبور حاصل کرنے کی ضرورت ہے جدید دور کے ساتھ ہم آہنگ ہونا پڑے گا ،معاہدے کے مطابق کشمیر جرنلسٹس فورم کےممبران کو رفاہ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سائنسز میں ابلاغیات کی ڈگری پر ٹیوشن فیس کی مد میں 30 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا اور ممبران یونیورسٹی میں پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کے لئے منعقد ہونے والی ورکشاپس سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ ورکشاپس میں رفاہ میڈیا سائنسز ڈیپارٹمنٹ دور حاضر میں درپیش چیلنجز خصوصاً ڈیجیٹل میڈیا پر کشمیر جرنلسٹس فورم کے صحافیوں کی تربیت کرے گا۔سکرپٹ رائٹنگ, رپورٹنگ، ایڈیٹنگ پر ورکشاپس میں خصوصی توجہ دی جاۓ گی صحافیوں کو سالانہ ٹریننگ کورسز کرائے گا۔رفاہ یونیورسٹی میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران کے بچوں ممبران اور ان اہلیہ سمیت شعبہ ابلاغیات میں ٹیوشن فیس کی مد میں 30فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا دوران تعلیم بچے/بچی کا سرپرست(والد) فوت ہو جاتا ہے تو اس کی 50 فیصد ٹیوشن فیس یونی ورسٹی برداشت کرے گی ،رفاہ یونیورسٹی میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے یونی ورسٹی وقتاً فوقتاً ورکشاپس کا انعقاد کرتی رہے گی اور اگر کوئی ممبر چھ ماہ کا کورس کرتا ہے تو اس کو چھ ماہ کے بعد ڈپلومہ دیا جائے گا۔ کشمیر جرنلسٹس فورم میں شامل جرنلسٹ تنازعہ کشمیر اورریاست کے مثبت امیچ کو دنیا بھر میں پیش کرتے ہیں,کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران کو کشمیر ریسریچ اینڈ امیج بلڈنگ پر رفاہ یونی ورسٹی کی ورکشاپس میں مختلف ماہرین (امور کشمیر) پر لیکچرز کااہتمام بھی کیاجائے گا۔
2023-05-17