راولپنڈی ( 05/03/2023)پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر شیراز خان نے کہاہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں صحافی نامساعد حالات میں ایمانداری کے ساتھ پیشہ وارانہ زمہ داریاں نہ صرف انجام دے رہے ہیں بلکہ وہ قلمی جہاد کررہے ہیں ، آذادمیڈیا وقت کی ضرورت ہے ، صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس ، طبی سہولیات کی فراہمی سمیت ان کے بنیادی مسائل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، بیرون ملک صحافی اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں وہ ہمشیہ ملک کے وسیع تر مفاد میں صحافتی خدمات دیتے ہیں ، مثبت پہلو کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ، کشمیر جرنلسٹس فورم کشمیری صحافیوں کی فلاح وبہبود اورزراع ابلاغ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا ایک مؤثر فورم بن چکا ہے اس کی کارکردگی دیگر صحافتی تنظیموں کےلیے ایک بہترین مثال ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے ساتھ ایک نشست میں کیا ، اس موقع کے جے ایف کے صدر خاورنوازراجہ ، سیکرٹری جنرل عقیل انجم ، بشیر عثمانی۔ اعجاز عباسی ، بشارت عباسی ، مقدرشاہ ، اے آر ساگر ، نثار کیانی ، اقبال اعوان ، راجہ بشارت صدیقی ، علی نقوی ، سردار لیاقت ، کے علاؤہ صغیر چوہدری ، رانا کوثر ، اے ڈی عباسی نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر شیراز خان کو کشمیر جرنلسٹس فورم کے عراض ومقاصد سے آگاہ کیا ، شیرار خان نے کہاکہ ریاستی میڈیا نامساعد حالات میں بھی قلمی جہاد کررہاہے جو قابل تحسین ہے ، انہوں نے کہاکہ میڈیا تحریک آذادی کشمیر کےلیے موثر انداز میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ لندن پاکستان پریس کلب کے 149 ممبران ہیں اس کی مختلف شہروں میں شاخیں قائم کی گئی ہیں جو ایک مرکزی سیٹ اپ کے تحت چلایاجارہاہے ،
2023-05-08