کے جے ایف کا وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کی جانب سے کوٹلی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم

راولپنڈ ی ( 14/02/2023)کشمیرجرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد نے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویرالیاس کی جانب سے کوٹلی آزادکشمیر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ کوٹلی آزادکشمیر میں چند ممبران کے بجائے کے جے ایف کے تمام ممبران کو ہاؤسنگ سوسائٹی شامل کرنے اور ہاوسنگ سوسائٹی کو پریس فاؤنڈیشن سے علیحدہ شناخت یا پھر تمام ممبران کو راولپنڈی اسلام آباد میں سوسائٹی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے فورم کے 10ممبران کو عمرے پر بھیجنے کے سلسلے میں فورم کے تمام ممبران کے کارڈ بنا کر قرعہ اندازی عمل میں لائی جائے گی ، صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔فورم کے تحت سپورٹس سرگرمیوں کے لئے نثار تبسم کی قیادت میں سپورٹس کمیٹی قائم ،جبکہ فورم کے تحت میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گئے ۔ فورم کے ویکٹم اینڈ ویلفئیر فنڈز جملہ ممبران بلاتحصیص مستفید ہوں گے، یہ فیصلے کے جے ایف صدر خاورنوازراجہ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری عقیل انجم نے ایجنڈا پیش کیا ، نائب صدر ظہیرمغل، فنانس سیکرٹری اعجاز خان ، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان ، آرگنائزر عدیل بشیر ممبران مجلس عاملہ غلام نبی کشمیری ، راجہ عثمان طاہر ، نوید چوہدری ، اسحاق ہاشمی ، سردار نثار تبسم ،سردار ندیم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کی جانب سے کے جے ایف کےلیے 50 لاکھ روپے 10 ممبران کو عمرے پر بھجوانے ، فوت ہونے والے 3 ممبران کےلیے فی کس تین تین لاکھ روپے مالی امداد اورہاوسنگ سوسائٹی دینے کاخیرمقدم اور ان کا شکریہ اداکیا ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری عقیل انجم نے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس کی جانب سے کے جے ایف کے ساتھ ہاؤسنگ سوسائٹی کے وعدے کی تکمیل پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔جس پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کے اس اقدام کو سراہا گیا اوران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کوٹلی ازادکشمیر میں چند ممبران کے بجائے کے جے ایف کے تمام ممبران کو بلاامتیاز وبلاتفریق پلاٹ دینے کے احکامات جاری کریں اوراس سوسائٹی کو پریس فاؤنڈیشن سے علحیدہ شناخت دی جائے یا پھر تمام ممبران کو راولپنڈی اسلام آباد میں سوسائٹی بنا کردی جائے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے جے ایف کے وہ ممبران جن کے پاس کے جے ایف کا کارڈ ہوگا وہی ہاؤسنگ سوسائٹی ، عمرے کی قرعہ انذازی ، میڈیکل سہولیات ، ویکٹم اینڈ ویلفئیر سمیت دیگر سہولیات سے مستفید ہوں گے ، اجلاس میں ممبران کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کےلیے آرگنائزر عدیل بشیر کی نگرانی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ممبران میں اعجاز خان ، طلحہ جاوید ، اقبال اعوان اورنویدچوہدری ہوں گے ، کمیٹی 15 یوم میں ممبران کا ریکارڈ صدر کو پیش کرے گی ریکارڈ کی چھان بین کے بعد تمام ممبران کو کارڈ جاری کیے جائیں گے ، اجلاس میں سردار نثارتبسم کی نگرانی میں سپورٹس کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے ، جبکہ اجلاس میں کے جے ایف کے آئین میں ترامیم کےلیے بنائی گئی کمیٹی کااجلاس بلوانے کی بھی منظوری دی گئی ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کےلیے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیاہے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *