کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام یوم تاسیس پر قومی کانفرنس

اسلام آباد (اے ایف بی)24 اکتوبر کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم تاسیس کے طورپر مناتے ہیں اس  سلسلے میں گزشتہ روز کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام جدوجہد آزادی  کشمیر اور قومی قیادت  کی زمہ داریاں  کے عنوان سےنیشنل پریس کلب میں سمینار کاانعقاد کیا جس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر وسابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ، امیر جماعت اسلامی آذادکشمیر وگلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود،،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک،تحریک انصاف آذادکشمیر کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین عملدرآمد معائنہ کمیشن راجہ منصور خان ،چیئر پرسن جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی  نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ ،سابق کنوئنیر آل پارٹینر حریت کانفرنس  سید یوسف نسیم ،حریت رہنما امتیازوانی ،،سینئر صحافی واینکر پرسن ثمر عباس ، راجہ خلیل ،  عدیل بشیر ، سردار شوکت محمود ، فورم کے صدر خاورنوازراجہ ، جنرل سیکرٹری عقیل انجم نے خطاب کیا،سمینار میں قرادر پیش کی گئی جس میں کہاگیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار  کو دبانے اخبارات کی بندش سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی  کے علاوہ یاسین ملک سمیت متعدد حریت کانفرنس کی قیادت جو جیلوں میں پابند سلاسل ہے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، کشمیرنژاد خاتون صحافی ثنا ارشاد متو کو امریکہ کی جانب سے ایوارڈ کےلیےجانے پر بھارتی حکومت کی جانب سے روکنے کی بھی مذمت کرتے ہیں ، کے جے ایف سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات اور جوڈیشنل کمیشن بنانے کا  مطالبہ کرتاہے ، سمینار سے خطاب کرتے ہوئے  مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہاکہ 24 اکتوبر 1947 میں  آذادکشمیر کاجو حصہ  آذاد کرایا گیا  75 سالوں میں ہم نے اس خطے کی تعمیر وترقی کےلیے کوئئ کسر نہیں چھوڑی ، یہ تاثر دیاجارہاہے کہ مسئلہ کشمیر کےلیے بیس کیمپ  بلحصوض سیاسی ومذہبی قیادت کو جو زمہ داریاں دی گئی وہ مکمل ناکام رہے ایسا نہیں ہے  ، آذادکشمیر اور پاکستان کی کوئئ بھی سیاسی جماعت مسئلہ کشمیر کو سردخانے کی نظر نہیں کرسکتی ، انہوں نے کہاکہ آذادکشمیر ومقبوضہ کشمیر کاہر لیڈر اپنی بساط کے مطابق تحریک آذادی کشمیر کے لیے کام کررہاہے ، ایسے میں  صحافیوں کی بھی یہ زمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کےلیے اپنا کراداداکریں ،  انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی عوام نے مجھے مسئلہ کشمیر حل کرنے کےلئے ووٹ نہیں دیئے ہماری عوام کا مسئلہ نوکریاں ، سٹرکیں بنوانی صحت کی سہولیات اور پانی چایئے ہوتا ہے ، ہمارے پاس جو مینڈیٹ ہے ہم کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کرداداداکررہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ مئسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق حل کیا جائے ۔جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کو مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف آزادکشمیر،گلگت بلتستان اوردنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،کشمیریوں نے ہندوستان کے فوجی قبضے کو ایک لمحے کے لیے بھی نہ تسلیم کیا ہے اور نہ کریں گے، نریندرمودی نے ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے سے نقاب اتار دیا ہے،برہمن سامراج ہندوستان کو انجام کی طرف لے کر جارہا ہے،کشمیر آزاد ہوگا اور بر صغیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کا عنوان بنے گا،اللہ کی نصرت،محمد ؐ کی غلامی اور شہداء کے مقدس لہو کے طفیل کشمیرجلدیا بدیر آزاد ہو گا،5لاکھ شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے عبرت کا نشا ن بنیں گے،اہل کشمیر حرمین کے بعد پاکستان سے محبت کرتے ہیں  انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور مظفرآباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ 24اکتوبریوم تاسیس کے موقع پر پوری قوم اور قیادت کو اس عہد کی تجدید کرنی ہو گی کہ وہ بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے چین سے نہیں بیٹھیں گے ریاست کے آزاد خطے کو حقیقی معنوں میں بیس کیمپ اور اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور صبح آزادی تک مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔حریت رہنما مشعال ملک نے کہاکہ  مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی ایشوا بن چکا ہے ، اس مسئلے کے  حل کےلئے  کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ، بھارت طاقت کے  زریعے کشمیریوں کو نہ تو دبا سکتا ہے اورنہ ہی  جھکا سکتا ہے ، اورنہ ہی انہیں  خرید سکتا ہے ، یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنما جو بے گناہ ہیں اوربھارتی ظلم وجبر کا شکار ہیں ان کے ساتھ جیلوں میں جو ناروسلوک ہورہاہے وہ باعث تشویش اورانسانی حقوق کی تنظیموں کےلئے  لمحہ فکریہ ہے ، تحر یک آزادی کشمیر  کےلئے قومی قیادت کی یہ ذمہ داریاں ہیں کہ وہ اسے اجاگر کرنے میں اپنا حق اداکریں ۔ راجہ منصور خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عمران خان نے عالمی سطح پر جس انذادمیں اٹھایا اس سے قبل کسی لیڈر کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اس انزاد میں اٹھاتا ، بھارت نے کشمیریوں پر جو ظلم روارکھا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، ہم عمران خان کی ہدایت اوراس کے ویژن کے مطابق نہ صرف  مسئلہ کشمیر کااجاگرکرنے کےلئے ہمہ تن کوشاں ہے وہاں ہی آزادخطہ کی تعمیروترقی کےلے بھی اپنا کرداراداکررہی ہے ،  سید یوسف نسیم  نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو ہم نے خود ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، 1947 میں جو علاقہ آزادکرایا گیاتھا اس کے علاوہ 75 سال گزرگئے ہم ایک انچ بھی نہیں لے سکے ، آزادکشمیر ے سیاستدان اقتدار کےلئے بھاگ رہے ہیں انہیں تحریک آزادی سے کوئی سرکار نہیں ، چیئر پرسن جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی  نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ  نے کہاکہ  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *