ربیع الاول شریف کی نسبت سے کشمیر جرنلسٹس فورم کے اہتمام پریس کلب راولپنڈی میں نعتیہ مقابلے کی پر نور محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں فورم کے ممبران کے 25 بچوں اور بچیوں نے نعتیہ محفل ربیع الاول میں شرکت حاصل کر کے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، پہلی پوزیشن سردار شوکت محمود کی بیٹی سردار وانیہ شوکت خان، دوسری پوزیشن محمد اقبال اعوان کے فرزند حافظ محمد بلال اقبال اور تیسری پوزیشن شیخ منظور کی صاحبزادی عاشیہ منظور نے حاصل کی۔اسطرح نعتیہ محفل میں باقی 22 بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کرنذرنہ عقیدت پیش کیا جن میں فصیحہ ذہراء،محمد علی اقبال، حافظ بلال اقبال،حافظ عبدالرحمان اعجاز ،حافظ عبدالرحیم اعجاز،ابرش خان ،سردار وانیہ شوکت خان، علیان خان عائشہ خان سردار تائبہ خان، حماد لیاقت خان محمد روشان کھٹانہ، محمد قاسم ،طیب خان عزیر نثار ،عائیشہ منظور ، نمرہ منظور، ابو بکر منظور ، ارزش خان، مایا خان ، عشال فاطمہ , طیبہ خان ، محمد ابوبکر اقبال ،مومنہ نور ، گل بتول کو نقد انعامات دئیے گئے۔ جیوری کے فرائض محترم سید رضوان شاہ ، خلیق الرحمان سیفی ، عرفان کھٹانہ نے ادا کئے ، تلاوت کی سعادت سید رضوان شاہ اور نقابت کے فرائض اعجاز خان اور خاور نواز راجہ، مفتی علی اکبر نعیمی، مولانا قاری قاسم نے خطاب کیا اخیر میں دعا مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی ظہور اللہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند سجادہ نشین دربار عالیہ بھوئی شریف صاحبزادہ عبدالنبی ہاشمی نے کرائی ، پر نور محفل کے اختتام پر لنگر کا اہتمام کیا۔ محفل نعت کی پر نور تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار امجد چوہدری، ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار اعجاز عباسی،چیف روزنامہ نیل فری نثار کیانی، راولپنڈی پریس کلب کی انچارج شکیلہ جلیل ، سابق سنئیر نائب صدر نشینل پریس کلب ڈاکٹر سعدیہ کمال ، ربجا کے سابق صدر شرکت محمود، چیف ایڈیٹر روزنامہ تلافی مسعود، اے آر ساگر، ظہیر شیخ، راجہ ابرار، سمت کشمیر جرنلسٹس فورم کے نومنتخب صدر خاور نواز راجہ، سینئر نائب صدر ماجد افسر، جنرل سیکرٹری سردار عقیل انجم، سیکرٹری مالیات اعجاز خان، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان، ڈپٹی آرگنائزر طلحہ جاوید، ممبر ایگزیکٹو باڈی سردار نثار تبسم، عامر اقبال ہاشمی، نے شرکت کی علماء کرام مشائخ عظام اور سینئر صحافیوں نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے عہدیداران اور آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز خان، اقبال اعوان، طلحہ جاوید عامر ہاشمی کو مبارکباد پیش کی ، مولانا قاری قاسم اور علی اکبر نعیمی نے شان رسالت پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ ربیع الاول حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مبارک ماہ ہے مومن کی زندگی کا نقطۂ معراج بھی یہی ہے کہ وہ اپنے حبیبِ مکرّم (ﷺ) کی صفتِ رحمت کا عملی پیکر اور عملی نمونہ بن جائے تاکہ اُس کے وجود سے اللہ کی مخلوق کیلئے رحمت، امن اور محبت کے چشمے پھوٹتے ر ہیں کیونکہ آقا کریم (ﷺ) تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں- حضور پاکﷺ کی رحمت پورے عالم کے لئے تھی اور ہے۔ یہ رحمت الہدیٰ اور دین حق کی شکل میں موجود ہے۔ یہ آپﷺ کی شان ہے کہ آپﷺ کے ذریعے انسانیت کو ایک عادلانہ نظام ملا۔ اس ضمن میں آپﷺ کی منفرد شان یہ ہے کہ آپﷺ نے صرف قال سے نہیں‘ بلکہ اپنے حال سے بھی گواہی دی اور 07/10/2022آخری درجے میں اہتمام حجت کر دی
2023-05-08