اسلام آباد۔ اسلام آباد میں مقیم منقسم ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کشمیر جرنلسٹس فورم انتخابات2024 کے لیے عدیل بشیر، عقیل انجم ، عمران اعظم اورعرفان سیدو زئی صدارتی امیدوار ہوں گئے ۔ چیئر مین الیکشن کمیٹی سردار عاشق حسین اور اعجاز عباسی کے پاس پروگریسو اور جرنلسٹ پینل کی طرف سے 45 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات 29 دسمبر 2024 کو ہوں گے۔ الیکشن کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق جرنلسٹس پینل کی طرف سے صدر کے لیے عدیل بشیر اور عرفان سیدو زئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، نائب صدر کی3 نشستوںکے لیے عدیل بشیر ، عرفان سدوزئی ، بلال وانی ، ہلال احمد اورمقصود صوفی امیدوار ہوں گے ۔ جنرل سیکرٹری کے لیے مقصود صوفی ، عرفان سدوزئی جوائنٹ سیکرٹری کی3 نشستوں کے لیے بلال وانی ، مجیب الحق ، عامر ہاشمی اور غلام نبی کشمیری امیدوار ہیں ۔ فنانس سیکرٹری کے لیے جرنلسٹ پینل کی طرف سے نوید چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات کے لیے شیخ منظور احمد امیدوار ہوں گے ۔ جرنلسٹس پینل کے گورنر باڈی کے امیدوار عامر ہاشمی ، عامر گردیزی ، جنید ظفر ، نثار صائم ، سہیل الطاف ، محمد ارسلان ، اللہ داد صدیقی ، فیصل عظیم اور سردار نور محمد ہیں ۔پروگریسوو پینل کی طرف سے عقیل انجم اور عمران اعظم صدارتی امیدوار ہیں نائب صدر کی3 نشستوںکے لیے خالد گردیزی ، اقبال اعوان ، دانش ارشاد جنرل سیکرٹری کے لیے ظہیر مغل اور عابد ہاشمی امیدوار ہیں ۔ جوائنٹ سیکرٹری کی 3نشستوں کے لیے ، حسیب شبیر ، نثار تبسم ، اور راجہ خالد جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے عمران اعظم اور عقیل انجم امیدوار ہیں ۔سیکرٹری اطلاعات کے لیے علی نقوی امیدوار ہیں ۔ پروگریسوو پینل کی طرف سے گورنر باڈی کے امیدوار راجہ خرم زاہد ، راجہ رئیس ، احسن حمید ، لیاقت مغل ، قاضی صغیر ، ظہور عالم ، طلحہ جاوید ، سردار ندیم اور چوہدری عارف ہیں ۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات، سماعت اور کاغزات نامزدگی کی واپسی 24 دسمبر کو 04 سے 06 بجے شام تک ہوگی ۔۔ کشمیر جرنلسٹس فورم انتخابات 2024 کے امیدواروں کی حتمی فہرست 25 دسمبر کو جاری ہوگی ۔ انتخابات 2024 کے لئے پولنگ 29 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 06 بجے تک نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں ہوگی ۔
2024-12-22