مقبوضہ کشمیر میں جعلی الیکشن رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ,پیر مظہر سعیدشاہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی)4 اکتوبر 2024
آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے انسانی تاریخ کے بدترین
مظالم کے سامنے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے نظریہ اور جذبے کا اظہار کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں جعلی الیکشن راۓ شماری کا نعم البدل نہیں هو سکتے۔
کے جے ایف کے صحافی نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں بیٹھ کر ہمارا مقدمہ لڑ رھے ھیں ۔
کشمیر جرنلسٹس فورم اور رياستی اخبارات کے مسائل حل کریں گے
حکومت آزادکشمیر عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہے۔تمام علاقوں میں بلا تخصیص ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اور میرٹ قائم کرنے کیلئے کئے گئے۔ان اقدامات سے ریاستی عوام کا سسٹم پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کشمیر جرنلسٹس فورم(KJF ) راولپنڈی اسلام آباد کے صدر خاور نواز راجہ ،نائب صدر ظہیر مغل ،قاہم مقام سیکرٹری جنرل عابد ہاشمی ، سیکرٹری مالیات اعجاز خان ، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اطلاعا ت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی منطقی انجام تک پہنچے گی اور بھارت کے 30 ٹکڑ ے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔طاقت کے بے جا استعمال سے آزادی کی تحریکوں کو نہیں روکا جا سکتا۔نئی دہلی سرکار فوجی طاقت اور انتخابی ڈرامہ کر کے دنیا کی آنکھو ں میں دھول جھو نکنے کی کو شش کر رهی ھے۔آزاد کشمیر میں پہلی بار قانون کی حکمرانی قائم هو تی نظر آرهی ھے۔اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا کہ وزرا اور عوام کے کام برابری کی بنیاد پر هورھے ھیں۔کہیں بھی رشوت سفارش نظر نہیں آرہی ۔بیوروکریسی سے لے کر دیگر ٹھیکیدار طبقے تک ہر طرف شفافيت عملی طور پر دیکھنے کو مل رهی ھے۔سات دهائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا ھے کہ آنکھیں بند کر کے فائلو ں پر دستخط نہیں هو رھے بلکہ فائلوں کو پڑھا جا رها اور ان کے اندر موجود قانونی سقم اور کسی کی انکھوں میں دھول جھو نکنے کی گنجائش نہیں هوتی۔سیاحت کے لیے حکومت کی سنجیدہ کو ششیں آ ئندہ سالوں میں نظر آ ئیں گی۔قوم کے پیسے کو اللے تللوں میں خرچ کرنے کے دروازے بند کر دیے ھیں۔ناقص میٹریل کے استعمال کی خبریں تو آ تی تھیں لیکن کبھی ٹھیکیداروں کو باز پرس نہیں کی گئی بلکہ ہر حکومت ڈیل کرتی رهی ھے لیکن اب ایسا نہیں هو تا یہی وجہ ھے کہ کرپٹ طبقات کی چیخیں نکل رهی ھیں لیکن اب وزیر اعظم انوار الحق اور ان کی ٹیم عوام کے پیسے کا غلط استعمال نہیں کرنے دے گی۔ماضی میں جو پراجکٹس فائلوں میں بنتے رھے ان کا بھی حساب هو گا اور اب تو کوئی اس طرح کے اقد ام بارے سوچنا بھی ختم کر دے ۔بددیانت اور کرپٹ عناصر کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں هو گی ۔قانون کی بالا دستی اور میرٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدا ما ت اٹھائے جائیں گے۔ پیر محمد مظہر سعید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جر نلسٹس فورم کے ساتھ میرے دیرینہ تعلق ھیں ۔صحافیوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی ھے ۔یہ معاشرے کی آنکھ ھیں ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ھے۔کشمیر جرنلسٹس فورم کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ اس کے ممبران قومی اور بین القوامی ادا روں کے اندر اہم ذمہ داریوں پر بیٹھے ہوئے ھیں جو ہمارا فخر ھیں۔۔آزاد کشمیر سے چھپنے والے اخبار ریاست کی پہچان ھیں ہمیں ہر صورت ان کے ساتھ مل کر چلنا ھے غلط فہمیوں اور مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *