اسلام آباد (اے ایف بی)کشمیر جرنلسٹس فورم کے وفد نے آستانہ پیرانِ بساہاں شریف کا دورہ کیا، درگاہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین سابق ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری کووفد نے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ وفد میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاور نواز راجہ، ایڈیٹر سٹیٹ ویوز سید خالد گردیزی، جے ایف کے جنرل سیکرٹری عقیل انجم، جموں و کشمیر کے ایڈیٹر شہزاد راٹھور، جنت نظیر کے چیف ایڈیٹر اعجاز خان، صدا چنار کے ایڈیٹر اعجاز عباسی، سٹیٹ ویوز کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر کاشف میر،کشمیر لنک کے ایڈیٹر، سردار جاوید ایڈیشنل سیکرٹری کے جے ایف عابد ہاشمی، سیکرٹری اطلاعات کے جے ایف اقبال اعوان، نثار تبسم، عدنان عباسی، نوید چوہدری شامل تھے، جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا، سینئر صحافی ومعروف کالم نگار سجاد اظہر، سابق فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے مرزاعبدالقدوس نے خصوصی شرکت کی۔وفد نے پیرسید علی رضا بخاری کی دینی ملی اورسماجی خدمات کاسراہا بلخصوص قانون سازاسمبلی میں ختم نبوت کے قانون کا آئین کا حصہ بننے پر خراج تحسین پیش کی اور اس امیدکا اظہار کیا کہ پیر علی رضا بخاری بین الاقوامی سطح فروغ امن اور انسانی حقوق کے لیے اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، اور پاکستان کے لیے اپنی خدمات کو مزید موثر طریقوں سے آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر پیر علی رضا بخاری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق حل کیا جانا چایئے کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اورانسانی حقوق کی خلاف روزیاں کرنے والوں کو روکیں،اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھرپور آوازاٹھائیں گے، کیونکہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز آوازاٹھائیں،
2023-11-22