مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے قومی کشمیرپالیسی تشکیل دی جائے حریت رہنما

اسلام آباد (اے ایف بی)کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے مذاکرے کاانعقاد کیا جس میں سابق ڈائریکٹر لبریشن کمیشن سرورحسین گلگتی ، حریت رہنما عبد الحمیدلون ، ڈپٹی ڈائریکٹر لبریشن سیل سردار نجیب الغفور ،کے جے ایف کے صدر خاورنوازراجہ ، جنرل سیکرٹری عقیل انجم ، سینئر نائب صدر ماجد افسر ، ڈپٹی سیکرٹری عابد ہاشمی فنانس سیکرٹری اعجاز خان ، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان، اے ار ساگر ،شیخ ظہیر ، اور دیگر ممبران نے شرکت کی ، سرورحسین گلگتی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا سنجیدہ حل نکالنا اشد ضرورت ہے ، ایک نسل اس مسلئے سے سفر کررہی ہے اب تک ہندوستان کی افواج نے 90 ہزارسے زائد کشمیریوں کاقتل عام کیا ، ہزاروں ماؤں بہنوں کے سہاگ اجاڑے مگر اس ظلم کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹایے ، کشمیریوں کی جدو جہد شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اس نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کی اور کررہاہے ، سرور حسین گلگتی نے کہا کہاگست2019 ء کا واقعہ اچانک نہیں ہوا یہ مودی کا دیرینہ خواب اور ایجنڈا تھا جس پر اس نے عمل کرکے آر ایس ایس اور ہندوؤں کو خوش کیا ہے۔ مودی نے انتخابات سے پہلے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر بابری مسجد کو مندر کشمیر کوانڈین یونین کا حصہ اور اکھنڈ بھارت بنائیں گے جن میں وہ اپنے دو وعدوں پر عمل کر چکا ہےمقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظر میں اس سال یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ 5 اگست 2019 کومودی سرکارنے جموں وکشمیر کی مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب بڑی جیل میں بدل دیا ہے ۔ کشمیر جرنلسٹس فورم کے پلیٹ فارم سے ہمشہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقع ملا جس پر کشمیر جرنلسٹس فورم کے عہدیداران اور ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیری اخبارات نامساعد حالات میں تحریک آزادی کشمیر میں اپنا حصہ بھرپور طریقے سے ڈال رہے ہیں ۔ مشکل وقت میں پاکستانی اور کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں حریت رہنما عبد الحمید لون نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں میڈیا کابڑا کردارا رہا میڈیا تحریک کے ماتھے کا جھومر ہے ،کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیرزندہ رکھا ہوا ہے ۔ بھارت کا کوئی ظلم و جبر ان کے جذبۂ مزاحمت کو ختم نہیں کر سکا ۔وہ جدوجہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستانی قوم نے بھی اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت بانی میں کبھی کمی نہیں آنے دی۔ اپنے دلی جذبات کے اظہار کیلئے ہر سال 5 فروری کو گلی کوچوں میں سڑکوں، چوراہوں پر کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہےمسئلہ کشمیر کے حل کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور اس کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے قومی کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے۔خاونواز راجہ نے کہا کہ کشمیر جرنلسٹس فورم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قلمی ماز پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے پانچ فروری کے حوالے سے ہم تحریک ازادی کشمیر کے شہداء اور غازیوں کو اخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آزادی اظہار رائے پر پابندی کو نظر انداز نہیں کرسکتی، آزادی کی خواہش کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *