کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران کا نیلفری فیسٹیول حویلی کا چاروزہ دورہ

حویلی 9 جون 2023 ، کشمیر جرنلسٹس فورم کے 30 س کے قریب ممبران نے نیلفری فیسٹیول حویلی کا چاروزہ دورہ کیا، حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیری صحافیوں کو سٹیٹ گیسٹ قرار دیا گیا اورصحافیوں کی طرف سے صحافتی گروپ کی قیادت ایڈیٹر روزنامہ سٹیٹ ویوز وسابق پریس سیکرٹری سید خالد گردیزی اور سیکرٹری جنرل کشمیر جرنلسٹ فورم عقیل انجم نے کی،سید خالد گردیزی نے ابتدائے سفر سے اختتام سفر تک بہترین منیجمنٹ کی، ٹرانسپورٹ سے لیکر رہائش، طعام سے لیکر قیام تک ہر معاملے میں کوآرڈینیشن کی،36 رکنی سینئر صحافیوں کی ٹیم میں خواتین صحافی بھی شامل تھی جبکہ مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آنے والے صحافی دوست بھی اس ٹیم کا حصہ تھے،

میڈیا ٹیم میں کو آرڈینیٹر سید خالد گردیزی، سیکرٹری جنرل کشمیر جرنلسٹ فورم عقیل انجم کے علاوہ چیف ایڈیٹر سٹیٹ ویوز میڈیا گروپ شہزاد خان، راقم ڈپٹی ایڈیٹر سٹیٹ ویوز محمد نوید چودہدری، سینئر صحافی حضرات مدثر چوہدری،سردار احسان، اعجاز خان،ثاقب راٹھور، شیراز احمد راٹھور،اللہ داد صدیقی،مقصود منتظر، نعیم راتھر،اعجاز عباسی،بشیر عثمانی، اسحاق ہاشمی،سردار شوکت محمود، مقدر شاہ، عدنان عباسی، ایم ڈی مغل، نثار کیانی،نثار احمد، ہماء خان،ہماء علی، ارشد میر، افشاں کیانی،ہارون کیانی، فائزہ بخاری،راجہ خالد، محمد عرفان و دیگر شامل تھے۔ میڈیا ٹیم جب اسلام آباد سے دھیرکوٹ آزاد کشمیر پہنچی تو وہاں کی مقامی انتظامیہ نے عشایئے کااہتمام کیا۔عشایئے کے بعد باغ شہر سے گزرتے ہوئے رات کا قیام سدھن گلی کے تفریحی مقام پر سرکاری گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا وہاں سے صبح ضلع حویلی کی طرف روانگی ہوئے۔

حکومت آزادکشمیر کی میزبانی میں راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم چار روزہ دورہ حویلی کہوٹہ اختتام پذیر ہوا، اعلیٰ سطحی سرکاری دورے کا انعقاد ممکن بنانے پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق،وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،سیکریٹری سروسز راجہ امجد پرویز،کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری فریداور بالخصوص اس ایونٹ کی مشکلات کے باوجود کامیاب بنانے میں اورحویلہ کہوٹہ کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور ان کے سربراہان کو ایک پیج پہ اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان سمیت انتظامی و اعلیٰ پولیس آفیسران اور سابق ممبر اسمبلی پیر ڈاکٹر سید علی رضا بخاری کا بھی اس ایونٹ کی کامیابی میں اہم رول رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *