سابق وزیر اعظم ازادکشمیر سردار تنویر الیاس سے کشمیر جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں کی ملاقات

سابق وزیر اعظم ازادکشمیر سردار تنویر الیاس سے کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاورنوازراجہ ، جنرل سیکرٹری عقیل انجم ، فنانس سیکرٹری اعجاز خان ، سابق آرگنائزر خالد شاہ ، سابق ممبر گورننگ باڈی ثاقب راٹھور ، اصغرحیات اور سید ذیشان شاہ نے ملاقات کی اس موقع پر سردار تنویرالیاس نے کے جے ایف کے وفد کوعیدکی مبارکباد دی اور کہاکہ کشمیر جرنلسٹس فورم کے لیے جو اعلانات کیے تھے اس کو پورا کریں گے ، صحافتی تنظیموں کو۔چائیے کہ وہ زرد صحافت کی روک تھام کے لیے ضابط اخلاق اور ٹھوس پالیسی تشکیل دیں کیونکہ صحافت معاشرے کی اصلاح کےلیے ایک بہترین ذریعہ ہے ،سردار تنویر الیاس سے تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی ، سوشل میڈیا کے حوالے سے حکومت پاکستان کو چائیے کہ وہ نوجواں کو اٹھانے کے بجائے پالیسی بنائیں تاکہ وہ بھی شخص اداروں اور شخصیات کے حوالے سے جھوٹ پرمبنی پروپگنڈا نہ کرسکے ، سردار تنویرالیاس کی باڈی لینگویج اور مضبوط اعصاب سے محسوس ہواکہ وہ ازسرنو سیاست میں ہلچل مچانے کا عزم رکھتے ہیں ، عدالتی فیصلے کے حوالے سے کہاکہ بطور چیف ایگزیکٹیو عدالت میں پیش ہوا تاکہ عوام کا عدالتوں پر اعتماد برقرار رہے ، مجھے مشورہ دیاگیاکہ نہ پیش ہوں مگر اس کے باوجود عدالتوں کے احترام میں پیش ہوا جو کچھ ہوا اس پر بحث نہیں کروں گا یہ اللہ کی آزمائش ہے اللہ جو چاہتا ہے وہ بہتر ہی ہوتاہے ، ہم نے عدالتوں کے خلاف بیان بازی کے بجائے قانونی۔راستہ اختیار کیا ہم کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چائتے ہماری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں تاکہ عوام الناس کی بہتری اورفلاح وبہبود کے منصوبے پروان چڑھ سکیں ، حکومت سازی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت سازی میں تحریک انصاف کے ممبران کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ، لیکن اسپیکر قانون سازی اسمبلی کے الیکشن کے بعد صورتحال واضح ہوجایے گی ، تمام سازشی کرداروں سے واقف ہوں لیکن سیاست میں لچک اور رواداری کا قائل ہوں ، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلوایا ہے جس میں کھل کر بات کریں گے وہ جو لائحہ عمل دیں گے اس پر عملدرآمد کےلیے سب پابند ہیں ، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہم صرف ریاست اور ریاستی عوام کی فلاح چاہتے ہیں ، مزید تلخ اور شیریں گفتگو آف دی ریکارڈ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *