اسلام آباد(اے ایف بی)کشمیر جرنلسٹس فورم کا اجلاس صدر کے جے ایف خاورنوازراجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری عقیل انجم نے ایجنڈا پیش کیا ، اجلاس میں نائب صدر ظہیر مغل ، جوائنٹ سیکرٹری عابد ہاشمی , فنانس سیکرٹری اعجاز خان ، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان۔ آرگنائزر سردار عدیل بشیر، ڈپٹی آرگنائزر طلحہ جاوید ممبران گورننگ باڈی غلام نبی کشمیری ، راجہ خالد ، اسحاق ہاشمی ، سردارندیم نے شرکت کی ،اجلاس میں کے جے ایف کے آئین میں ترامیم کےلیے فورم کے سئنیر ممبر سردار شیراز خان کی نگرانی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران میں اعجاز عباسی ، راجہ کفیل ، سردارعاشق ، زاہد عباسی ،یونس بیگ اور سہیل رشید شامل ہوں گے ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارتی قابض فورسز کی جانب سے صحافیوں کی گرفتاریوں ، اخبارات کی بندش ، صحافیوں کے گھروں میں چھاپوں اور آزادی اظہار پر تشویش کااظہارکیا گیا اس سلسلے میں فیصلہ کیاگیاکہ اقوام متحدہ کے مبصر آفس اسلام آباد میں یاداشت پیش کی جائے گی ، اجلاس میں فورم کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی سئنیر نائب صدر راجہ ماجد افسر کی نگرانی میں 9رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں عدیل بشیر ، عابد ہاشمی ، اقبال اعوان , راجہ خالد ، غلام بنی کشمیری ، عثمان طاہر ، اسحاق ہاشمی ، اورسردارندیم شامل ہیں ، اجلاس میں کشمیر لنک کی جانب سے ورکروں کی تنخواؤں میں تاخیراور عدم ادائیگی پر تشویش کااظہارکیا گیا ایسے اخبارات جو ورکروں کو تنخوائیں ادانہیں کریں گے ان کے خلاف آئی ٹی این ای سے رجوع کرنے اور شعبہ تعلقات عامہ کو مطلع کرنے کے علاؤہ احتجاجی مظاہرے کیےجائیں گے ، اجلاس میں سئنیر ممبررفیق صدیقی مرحوم ، سردار اخلاق کے والد ، سرداراحسان ہمشیرہ ، سردار ندیم کامران کی ہمشیرہ ، نذر عباسی کی ہمشیرہ اور غلام بنی لون (شہباز لون)کی خوش دامن سمت جملہ مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی ، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
2023-05-08