اسلام آباد(اے ایف بی) چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹرمختارسے کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاورنوازراجہ نے ملاقات کی اس موقع پر سئنیر صحافی مہتاب بشیر بھی موجود تھے ، چیئرمین ایج ای سی ڈاکٹر مختار احمد کو کشمیر جرنلسٹس فورم کے صحافیوں کے حوالے سے کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم اوربلحصوض ازادکشمیر بھر کے صحافیوں اوران کے بچوں کےلیے یونیورسٹیوں میں کوٹہ مختص کرنے اورفیسیوں میں کم ازکم 50 فیصد رعایت دینے کی درخواست کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ وائس چانسلرز اجلاس میں یہ تجویز رکھیں گے اور اس کا عملی جامعہ پہنائیں گے ، صحافی ہمارے معاشرے کا آئینہ ہیں اوریہ ریاست کا چوتھا ستون ہیں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ، کشمیر جرنلسٹس فورم نے صحافیوں کے بچیوں کےلیے کوٹہ مختص کرنے اور ان کی فیسیوں میں 50 فیصد کمی کی جو تجویز دی ہے یہ قابل ستائش ہے اس کو عملی جامع پہنانے کی پوری کوشش کریں گے ،
2024-05-27