یوم تاسیس میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ،کشمیر جرنلسٹس فورم،روزنامہ جنت نظیر فاتح قرار

،
اسلام آباد(اے ایف بی)کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام کشمیر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل سیمی فائنل اور فائنل بھٹو گراؤنڈ میں کھیلےگے کوارٹرز فائنل کے پہلے میچ میں روزنامہ جنت نظیر اورکشمیر ایکسپریس مد مقابل ہوئیں جس میں روزنامہ جنت نظیر نے کشمیر ایکسپریس کو شکست دیدی دوسرا میچ میں روزنامہ جموں و کشمیر اورروزنامہ نیلفری کی ٹیمیں امنے سامنے ہوئیں جس میں روزنامہ نیلفری کامیاب ہوئی،تیسرےمیچ م روزنامہ کشمیر لنک کا ٹاکراروزنامہ صدائے چنار کے ساتھ ہوا جو کشمیر لنک نے جیت لیا جبکہ چوتھا کوارٹرز فائنل میچ کشمیر جرنلسٹس فورم آفیشل اور روزنامہ سٹیٹ ویوز کے درمیان کھیلا گیا جو کشمیر جرنلسٹس فورم آفیشل نے اپنے نام کرلیا سیمی فائنل میں روزنامہ جنت نظیر نے روزنامہ نیلفری کو 60 رنز سے شکست دی جبکہ کشمیر جرنلسٹس فورم افیشل کی ٹیم نے روزنامہ کشمیر لنک کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالفائی کر لیا فائنل میچ میں روزنامہ جنت نظیر کشمیر جرنلسٹس فورم افیشل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں روزنامہ جنت نظیر نے ٹاس جیت کر کشمیر جرنلسٹس فورم افیشل کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کشمیر جرنلسٹس فورم افیشل کی ٹیم نے کھیلتے ہوئے پانچ اورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 54 سکور کئے بارش کی وجہ سے روزنامہ جنت نظیر کو بیٹنگ کا موقع نہ مل سکا جیوری اور ارگنائزنگ کمیٹی نے دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دیاکشمیر جرنلسٹس فورم افیشل کی ٹیم نے میزبان ہونے کے ناطے ونر ٹرافی روزنامہ جنت نظیر کو دیدی جبکہ روزنامہ جنت نظیر کے کھلاڑی عمران راجہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ نوید سدوزئی دیان ستی عمیر نثار کو بہترین پرفارمنس پر ٹرافیاں دیں گئیں ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چیرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزاد کشمیر سردار امجد جلیل،وزیر حکومت آزاد کشمیر جاوید بٹ،پریس انفارمیشن آفسر عاصم کچھی، یو کے پی این پی کے رہنما سردار افتاب،سابق صدر پریس کلب شکیل قرار لیگی رہنما راجہ مقصود تھے جنہوں نے کھلاریوں کو ٹرافیاں دیں اس کے علاوہ سن نیوز کے چیف ایڈیٹرقاضی شاکر،سنئیر صحافی قربان ستی،چیف ایڈیٹر صدائے چنار امجد چوہدری،چیف ایڈیٹر روزنامہ کنٹری نیوز سردار حمید،صدر ریبجا سردار شاہد، چیف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر ایکسپریس زاہد تبسم،گروپ ایڈیٹر روزنامہ جموں و کشمیر راجہ کفیل، ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار اعجا عباسی، ایڈیٹر روزنامہ جموں و کشمیر شہزاد راٹھور ،مدثر چوہدری،صدر کشمیر جرنلسٹس فورم خاور نواز راجہ،زاہد عباسی،علی حسین نقوی عقیل انجم ماجد افسر،اقبال اعوان ،عابد ہاشمی،عدنان عباسی،سردار فیاض،سردار نوید، سمیت تمام نے بہترین ایونٹ کروانے پر سپورٹس کمیٹی نثار تبسم ،اعجاز خان،عرفان سدوزئی کو مبارکباد دی ٹورنامنٹ میں وشما باسمتی چاول،سن نیوز،روزنامہ کنٹری نیوز،روز نامہ صدائے چنار اور صدر ریبجا شاہد حمید کا خصوصی تعاون رہا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزاد کشمیر سردار امجد جلیل،وزیر حکومت آزاد کشمیر جاوید بٹ،ایم ڈی اے پی پی عاصم کچھی، یو کے پی این پی کے رہنما سردار افتاب،سابق صدر پریس کلب شکیل قرار ودیگر نے کہا کہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں سے جہاں منشات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے اورمعاشرے میں کھیلوں کا فروغ ہوتا ہے کیونکہ صحافی معاشرے کا ائنہ ہوتے ہیں کامیاب ٹورنامنٹ پر صدر خاور نواز راجہ،سابق صدر زاہد عباسی،عقیل انجم ،سردار شوکت محمود ،عابد ہاشمی، نثار تبسم ، اعجاز خان ،عرفان سدوزئی،اقبال اعوان ماجد افسر،عدنان عباسی،اے ار ساگر، راجہ خالد،خالد شاہ،نثار کیانی،نعیم حیات،طلحہ سدوزئی، سمیت تمام منظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ۔آئندہ بھی اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *